انسٹاگرام

اسنٹاگرام اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے کے لیے نیا  سبسکرپشن پلان متعارف کرانے پر غور

کراچی (پاک صحافت) انسٹاگرام نے  اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی ہیکر اور ایپ ڈویلپر Alessandro Paluzzi نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انسٹاگرام کے کوڈ میں موجود نئے حوالے سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے سبسکرپشن فیچر کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوڈ ریفرنس میں پیڈ بلیو ٹک اور نئی سبسکرپشن پراڈکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور اسی طرح کا ریفرنس فیس بک ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اس طرح کی سروس کے عوض ماہانہ 8 سے 11 ڈالرز لیے جارہے ہیں اور اس کا حصہ بننے والے صارفین کو بلیو ٹک کے ساتھ چند تجرباتی فیچرز تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایسی سروس کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ابھی صارفین کے لیے پروفائل کو ویری فائی کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ درحقیقت انسٹاگرام بلیو ٹک کے حصول کے لیے لوگوں کی جانب سے ہزاروں ڈالرز خرچ کیے جانے کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے