نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کی مصروفیات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ 18 اکتوبر کو کنیکٹیویٹی ان اوپن گلوبل کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی ہے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چین میں سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔ انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے