یوسف رضا گیلانی

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اپنی 5 سیٹیں ہارگئی۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ہونے والی تمام بیس سیٹیں پی ٹی آئی کی ہی تھیں لیکن ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اپنی پانچ سیٹیں ہار گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کو مکمل سپورٹ کررہے تھے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، الیکشن کمیشن نے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، پنجاب میں 20 حلقوں میں صاف شفاف الیکشن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی 20 سیٹوں پرضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے پی ٹی آئی نے 15 سیٹیں جیت لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے