انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کا نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعاگو ہوں نئے سال کا سورج امن و آشتی کا پیغام لے کر طلوع ہو، فلسطین کی صورتحال کے باعث پوری قوم رنج وغم میں ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا ہے کہ فسلطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم می ہے، فلسطین میں خون ریزی روکنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لیے 2 امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہے، فلسطین کے لیے تیسری امدادی کھیپ جلد بھجوائی جارہی ہے، فلسطین کے لیے امدادی کھیپ کے سلسلے میں اردون اور مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، پاکستانیوں سے اپیل ہے نئے سال پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں، نئے سال کی آمد پر سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کی تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے