نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل گیٹس سے ملاقات

نیویارک (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم انوار الحق اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکے اور صحت کی دیگر ضروری خدمات لوگوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ بل گیٹس نے پولیو وائرس کی منتقلی روکنے اور خیبرپختونخوا میں ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے