سراج الحق

وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی، آئینی اور جمہوری جواز باقی نہیں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار کی جنگ میں سارا نقصان ملک کا ہو رہا ہے۔ کاش ہمارے حکمرانوں کو کبھی ادراک ہوجائے کہ عام پاکستانی کو کن مسائل کا سامنا ہے۔ ایوانوں اور محلوں میں براجمان جاگیردار، کرپٹ سرمایہ دار غریب کے لئے درد سر بن گئے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جہاں سے ابتدا ہوئی تھی وہیں سے اس کے زوال کا آغاز ہوگیا۔ چترال سے کراچی تک ہر کوئی حکمرانوں کا نوحہ کہہ رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ غربت نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ملک 50 ہزار ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔ مدینے کی ریاست کے نام پر سود جیسا حرام کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے