نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفیشل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

صحافی کے مزید سوالات پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کا ترجمان نہیں ہوں۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر وزیراعظم پیش نہیں ہوئے جس پر نگراں وزیراعظم کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے نگراں وزیراعظم کے ساتھ وزارت داخلہ اور دفاع کے وزراء کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے