خورشید شاہ

عوام کی خدمت اور محبت کیوجہ سے ہمیں سزا دی جارہی ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت اور محبت کی وجہ سے ہمیں بے بنیاد مقدمات اور الزامات کی سزا دی جارہی ہے۔ جبکہ ہمارے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر جیل سے رہائی کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کےدو سال جیل میں کاٹے ہیں، میرے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں مگر مجھے کوئی نہیں جھکا سکا، آج سیاستدان کے نام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم جیسے ہی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، پٹرول کی قیمت آسمان پر ہے اور آج ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے؟ ہمیں عوام کوخوشحالی کی طرف لے جانا چاہیے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کا ہے، تعلیم دو، عقل دو، سوچ دو تب ہی ملک ترقی کرے گا۔ خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج کوئی ہم سے فون پر بات نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے