الیکشن کمیشن

راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کردیا

راولپنڈی (پاک صحافت) کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات جمع کروا دیے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی قلم بند ہوں گے جبکہ کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کرے گی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہوگئے تھے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا تھا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے