عرفان صدیقی

’معاملات تقریباً طے، (ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘، عرفان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں اور (ن) لیگ، پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے،بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران باہمی تعاون، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بات کرتا ہے، مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں قربانی کا بکرا سمجھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3سال اور 2 سال وزیراعظم بننے کاکوئی فارمولا نہ طے ہوا اور نہ ڈسکس ہوا ہے، کامیاب حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مل کر حکومت بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے