رانا ثناء اللہ

عمران خان کو نہ روکا گیا تو قوم کو حادثے سے دوچار کر دیں گے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طور پر عمران خان کی شناخت کی ہے، عمران خان کو نہ روکا گیا تو قوم کو حادثے سے دوچار کر دیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نشاندہی ہوئی ہے کہ کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے اور کون ٹرینڈ چلاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء الله رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ڈرون حملے کا الزام نہیں لگایا جو یہ لگا رہے ہیں، یہ فارن ایجنڈے پر ملک میں انارکی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایک بات میرےحق میں کرچکے تھے،انکی پی ٹی آئی سے چھترول ہوئی، اب فواد میرے خلاف کوئی نہ کوئی بات کر کے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کا آئینی رول ہے، فضول گفتگو کے بجائے ڈھنگ کا کام کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب کوئی شک نہیں رہا، پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے