جہانگیر ترین

بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے نہیں توڑ سکتے، جہانگیر ترین

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین اپنے گروپ کے خلاف حکومتی انتقامی کاروائیوں سے  نالاں ہوگئے، انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی انتہائی اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ نے نذیر چوہان کی رہائی اور دوبارہ گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اداروں کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ جہانگیر ترین سندھ میں ہیں، ان کے لاہور آتے ہی ہنگامی اجلا س ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پرسوں لاہور آنے کا امکان ہے اسی روز ترین گروپ کا اجلاس ہوگا۔ ترین گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اداروں کو ذاتی انا کی تسکین کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے