آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا، پاک فضائیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) یومِ تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ  آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق اک فضائیہ کے ترجمان نے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پر پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ پاک فضائیہ نے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں نے ایٹمی ٹیسٹ سے قبل اور اس دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقعے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے