پاکستان کا چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا گیا ہے جس میں چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدرِ مملکت نے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ چین کے ساتھ سدابہار شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں بلکہ آہنی بھائی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاک چین مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے کلید کی حیثیت رکھتی ہے، دونوں ممالک سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

صدرمملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین نے اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعاون میں نمایاں پیشرفت کی، صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کے لیے ناگزیر رہے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ نے پاکستان اور چین کو ایک منفرد رشتے میں جوڑا ہے، باہمی احترام، افہام و تفہیم مشترکہ خیالات سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے