جان اچکزئی

اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانیوالے بری طرح بے نقاب ہو گئے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانیوالے بری طرح بے نقاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو عام معافی دلوا کر قومی دھارے میں لا رہے ہیں، مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں، اس سے پہلے بھی دھرنا دینے والی خواتین کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مسلسل قوم کو آگاہ کرتے رہے ہیں، پہلے بھی واضح کیا تھاکہ دشمن کبھی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو گا۔ نگراں صوبائی وزیرِ اطلات کا مزید کہنا ہے کہ ہم ہر جگہ دشمن قوتوں کا بھر پورمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے