انوار الحق کاکڑ

ہم دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدل ہیں چھپ کر حملہ کرتے ہیں، ہم دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے۔ خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا پولیس دربار میں شرکت کی، اس موقع پر گورنر کے پی غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آپ کا ہم پر قرض ہے، میں ایک مقروض کی حیثیت سے آیا ہوں، جو عزت و احترام آپ کا حق ہے وہ ہم ادا نہیں کر پاتے، خوشی ہے کہ شہید ملک سعد اور صفوت غیور کے ورثاء میرے سامنے ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ کچھ خیر کا اور کچھ بدبخت شر کا ساتھ دیتے ہیں، بدبخت قرآن و حدیث کا حوالہ دیتے ہیں اور فساد برپا کرتے ہیں، یہ گرے ہوئے لوگ ہیں، انہوں نے شہر میں بچے قتل کیے ہیں، اے پی ایس میں بچوں کے ٹکڑے کیے، ہم ان سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دس حملے کریں گے، ہزار بار جواب دیں گے، یہ کس کو ڈراتے ہیں، خیبرپختونخوا کے باہمت اور باوفا پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ 20 دن بعد آپ نہیں ہوں گے، سخت باتیں نہ کریں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدل ہیں جو چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں، بے غیرت ہیں، کیا کریں سجدہ ریز ہو جائیں ان کے سامنے، اگر ان میں غیرت اور حیا ہو تو سامنے آکر لڑیں، کوئی بھی مسلح کارروائی کرے، اس کو روکنا پولیس کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے