زلزلہ

اسلام آباد سمیت پنجاب اور پختونخوا میں 6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ لاہور، کوہاٹ، شبقدر، ایبٹ آباد، لوئر دیر، سرگودھا اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان خوشاب، دیربالا، ڈی آئی خان، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، مظفرآباد، وادی نیلم، آزاد کشمیر، بنوں، چارسدہ، سوات اور جھنگ میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے