ناصر حسین شاہ

نور جہاں کے علاج کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نور جہاں کے علاج کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی چڑیا گھر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کو دیکھنے آیا ہوں، جس کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کو آئی سی یو پیشنٹ قرار دیا ہے، ہتھنی کی دیکھ بھال کےلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی 7 رکنی ٹیم تعینات کی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تنظیم فور پاز کے ڈاکٹروں سے بھی دوبارہ آنے کی درخواست کریں گے۔ نور جہاں کے علاج کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں، ادویات یا کسی بھی چیز کی قلت نہیں، سابق ڈائریکٹر کو شکایت پر ہٹایا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصفہ بھٹو اور بختاور بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہتھنی کی دیکھ بحال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے