مصدق ملک

عدلیہ کو آئین سازی کرنی ہے تو پارلیمان میں آجانا چاہیے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگر عدلیہ کو آئین سازی کرنی ہے تو پارلیمان میں آجانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قانون ابھی آیا ہی نہیں اس کا فیصلہ عدلیہ نے کیا، فیصلے سے لگتا ہے کہ ایک نئی ڈاکٹرائن آف نسیسٹی آئی ہے۔ اگر عدلیہ کو آئین سازی کرنی ہے تو پارلیمان میں آجانا چاہیے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں یہ واضح نہیں کہ تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے چار ججز نے کہا انتخابات سے متعلق سوموٹو نہیں لیا جاسکتا تھا، دو ججز نے تو لکھ کر دیا یہ چار تین کا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے