مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے دو ہفتوں کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے اگلے دو ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں مکمل طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران وہ کسی بھی قسم کے سیاسی پروگرام میں شریک نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی وجہ سے منسوخ کی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، خانگی مصروفیات کی وجہ سے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔ یاد رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ولیمے کا کارڈ شیئر کیا تھا جس کے مطابق ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے