اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو 10 دن کے لیئے بند کردیا گیا

اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو 10 دن کے لیئے بند کردیا گیا

رام اللہ (پاک صحافت) اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو 10 دن کے لیئے بند کردیا گیا جس پر فلسطین کے مختلف حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی حکومت نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو 10 روز کے لیے نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کیے جانے پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر اور سدنہ کے چیئرمین الشیخ حفظی ابو سنینہ نےوفا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے ایک نوٹس ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 9 بجے سے آئندہ 10 روز تک مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے، اس دوران کسی کو مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے اور عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ابو سنینہ نے اسرائیلی حکومت کے اس نوٹس کو فلسطینی مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلی مداخلت اور مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کو ان کے مقدس مقامات سے محروم کرنے کے لیے کرونا کی وبا کا بھونڈا جواز پیش کررہا ہے۔

فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ ہم مسجد ابراہیمی میں نماز اور عبادت کے دوران صحت کے حوالے سے تمام ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہیں مگر مسجد کی طرف آنے والے راستوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،ہم مسجد ابراہیمی میں نماز کے موقعے پر 20 نمازیوں کی قید کو مسترد کرتے ہیں۔

درایں اثنا فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے سیکرٹری حسام ابو الرب نے ‘اناطولیہ’ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تمام صہیونی حربے مسلمانوں کی عبادت میں کھلی مداخلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے