شاہد خاقان عباسی

آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کا ہے، وزیراعظم ہی نیا آرمی چیف تعینات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلوں کے ٹائم فریم کا تعین نہیں ہوتا کسی وقت بھی ہوجاتے ہیں۔ آرمی میں تقرروتعیناتی کا ایک نظام ہے، آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کا ہے، وزیراعظم تعیناتی کا مرحلہ طے کرلیں تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تیاری کریں اس طرح حکومتیں نہیں جاتیں، ان کی سیاست نئے چیف کی تعیناتی سے منسلک ہے تو سیاست ختم ہوگئی۔ دھرنوں کے ملک پر منفی اثرات آئے، ہمیں تاریخ اور ملک کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے، ماضی کے دھرنوں کے تلخ حقائق ہیں، ماضی میں جو دھرنے ہوئے ان کے حقائق سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے