شیری رحمان

بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2007ء میں خطرات کے باوجود بینظیر بھٹو پاکستان آئیں۔ سیاست میں کبھی سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں، بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ 2007ء میں بینظیر بھٹو واپس آئیں تو عوام اُن کے استقبال کےلیے خود نکلے تھے۔ بینظیر بھٹو نظریاتی قائد تھیں، عوام کو امید تھی کہ وہ اُن کے مسائل حل کریں گی۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے خود کو مشکل میں ڈالا اس لیے امر ہوئے، بینظیر بھٹو تنقید کرنے والوں کو معاف کردیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہمارے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے