شرجیل میمن

عمران خان دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہوگیا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس کو اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جھوٹا سمجھتا ہے۔ آج دن تک پرویز الھی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے جو نام ایف آئی آر کے لئے دیئے تھے وہ صحیح ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران اب سیاسی بند گلی کی طرف گامزن ہیں جبکہ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔ عمران اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے جو کہ اس کو مل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران نے پاکستان کا نام بدنام کروایا، دنیا اس گھڑی چوری کی مثالیں دے رہی ہے، پس پردہ عمران نیازی اور اس کے لیڈروں کے اب معافی کے پیغام آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے