ترجمان دفتر خارجہ

جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جڑانوالہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور پاکستانی عوام بھی مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ جڑانوالہ  واقعے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں، اس موقع پر انہوں نے مبینہ لیک پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہ یہ بھی کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتا ہے، کشمیرمیں موجودہ حالات پر اقوام عالم کو بھی کشمیریوں کی آواز پہنچاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفترخارجہ  نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، بھارت ایسا ماحول فراہم کرے کہ کھلاڑی جان کے خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے روسی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ روسی حکومت کی جانب سے پاکستان کا یوم آزادی منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پاکستانی عوام روسی عوام اور حکام کا یوم آزادی منانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے