ایاز صادق

جو 10سال حکمرانی کرنا چاہتے تھے وہ تکبرکی وجہ سے چلتے بنے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو10سال حکمرانی کرنا چاہتے تھے وہ تکبر کی وجہ سے چلتے بنے۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ہدایات پر آج حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف جمہوری انداز سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما یاز صادق نے  حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے پنجاب میں 29 روزکا آئینی بحران ختم ہوا، پنجاب نے حکومت نہ ہونے سے 29 دن نقصان اٹھایا۔ خیال رہے کہ عدالتی حکم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے آج حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ کا حلف  لے لیا۔

واضح رہے کہ ایاز صادق نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عدلیہ کی ہدایات پر آج حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف جمہوری انداز سے ہوا، فاضل عدلیہ نے جمہوری روایات کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمے داری لگائی۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی اور کے بجائے جمہوری ادارے کی ذمےداری لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے