مریم نواز

نوازشریف ہی عوام کو بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہی عوام کو بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے پارٹی کے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کے عہدیداروں،‎ خواتین رہنماوں، وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔‎ پارٹی کے خواتین یوتھ ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ‎شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں اور تنظیم کی کاکردگی سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

‎مریم نواز نے ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں اور کارکنان کے جذبے کو سراہا۔ ‎4 گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز کئے گئے اور خواتین کو مستقبل کے لئے گائیڈ لائنز دی گئیں۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشتگردی، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‎نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے۔‎وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔ انہیں خوشی ہوتی ہے جب اپنی جماعت میں خواتین کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا دیکھتی ہیں۔ ‎ان کی خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی ٹکٹ دیے جائیں۔

‎چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل یہی لڑکے اور لڑکیاں ہیں، یہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے فرنٹ فٹ پر آنا حوصلہ افزا بات ہے۔‎ تعلیمی اداروں کی طالبات مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کو ہی پسند کرتی ہیں جو خوش آئند ہے۔‎

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے