احسن اقبال

نوازشریف کے خلاف بنائے گئے مقدمات سازش کا حصہ تھے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بنائے گئے مقدمات سازش کا حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتوں مقدموں سے مشروط ہے۔ پارٹی قائد نواز شریف کے مقدموں کا فیصلہ ہوجائے تو بھرپور قومی مہم کو لیڈ کریں گے۔ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے جھوٹے ہونے کی گواہی دشمن بھی دے چکے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جن کرداروں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ اب ملک سے رخصت ہوگئے۔ عدالتوں پر کسی کا سایہ نہیں، امید ہے نواز شریف پر بنے جھوٹے مقدمے ختم ہوجائیں گے۔ نواز شریف کو اپنا بنیادی حق ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی طرف سے وہ وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کسی پر جملوں سے حملہ نہیں کیا، پیپلز پارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو البتہ بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔ نواز شریف کو سیاست سے باہر کرکے 2017ء میں لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی سب سے بڑی شکار ن لیگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے