یوسف رضا گیلانی

نااہل و نالائق حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن متحد ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے خاتمے کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں، عوام کو حکومتی ظلم و جبر سے ضرور نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام میں پیپلزپارٹی کا کردار تھا، اپوزیشن متحد ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے، پیکا ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ حکمران کو پارلیمنٹ پر اعتبار نہیں، جس کی وجہ سے آرڈیننس لاتے ہیں، پارلیمنٹ کو نظرانداز نہ کیا جائے اس کا اپنا کردار ہے، عوامی مارچ 27 تاریخ کو کراچی سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے