مریم نواز

نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مریم نواز نے ردعمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر ردعمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللہ تعالی کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے! شکر الحمدُللہ!

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے