حماس نے ایک بار پھر سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

حماس نے ایک بار پھر سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے حماس کے زیر اہتمام ساتویں آن لائن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں فلسطینی اور اردنی شہریوں جن میں حماس رہنما بھی شامل ہیں فوری طور پر رہا کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں اور ایک بار پھر ان قیدیون کی رہائی کی اپیل کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ محض حماس سے تعلق کے الزام میں سعودی عرب میں فلسطینیوں کو قید کیا جانا افسوسناک ہے، حماس نے سعودی عرب سمیت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں‌ کی ہے، سعودی عرب میں فلسطینیوں اور حماس  رہنمائوں کو گرفتار کیا جانا مزید قابل قبول نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے رواں سال اپریل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے زیرحراست حماس رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کرانے کی کوشش کی تاہم اس میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ حماس کے براہ راست کسی قسم کے رابطوں کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قریبا دو سال سے 50 فلسطینی اور اردنی شہری قید ہیں، سعودی عرب نے ان پر حماس کے ساتھ تعلق کا الزام عاید کیا ہے، ان میں سعودی عرب میں طویل عرصے تک حماس کے مندوب رہنے والے بزرگ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب نے ان فلسطینیوں‌ کو فروری 2019ء کو ایک وسیع کریک ڈائون کے دوران گرفتار کیا تھا، کئی ماہ تک جبری طور پر لاپتہ رکھنے اور قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کے بعد ان کے خلاف جعلی اور نام نہاد الزامات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں‌ نے بار بار سعودی عرب کی جیلوں میں ‌قید فلسطینیوں کا مسئلہ اٹھایا ہے مگر سعودی عرب کی حکومت اس حوالے سے اب تک تمام مطالبات نظرانداز کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے