شہباز شریف

نوازشریف کی واپسی کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ شہبازشریف

شیخوپورہ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، صنعتیں تباہ ہوگئیں تھیں لیکن نوازشریف نے اللہ کا نام لیکر دن رات محنت کی اور 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو 4 سال میں ختم کردیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو آپ کا بھائی، بیٹا نوازشریف پاکستان آرہا ہے جہاں پر ایک جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر ختم کیا گیا تھا۔ ہم نے ریاست بچائی اور سیاست کو نقصان ہوا، ریاست بچ گئی، سیاست بھی واپس آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو بچاتے بچاتے سیاست کو نقصان پہنچا تو اس کی پروا نہیں، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست تباہ ہوجاتی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے