عثمان انور

جڑانوالہ میں مسلمانوں کو مسیحی برادری سے لڑانے کی سازش کی گئی۔ آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں مسلمانوں کو مسیحی برادری سے لڑانے کی سازش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، کچھ شرپسندوں نے گھروں اور عبادت گاہوں کونقصان پہنچایا، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے، مسلمانوں نے مسیحی لوگوں کو پناہ دی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سازش کرنے والوں کو سرگودھا اور جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا، سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، نیٹ ورک توڑ دیا ہے اب ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 180 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، موبائل فونز سے پتا چلا کہ تمام چیزیں سازش سے لنک ہیں، جب ہم نے ٹیلیفون برآمد کیے تو شواہد ملے، تمام واقعات پاکستان کیخلاف ایک سازش ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو قطعاً حق نہیں کہ کسی کے گھر کو آگ لگائے، کسی بھی سازش کا آلہ کار نہ بنیں، ہم نے یکجا ہو کر یہ جنگ جیتنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے