شہبازشریف

نوازشریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے جرم کی سنگینی بتا دی، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے۔ انہوں نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے