شہزاد سعید چیمہ

آپ نے گھبرانا نہیں کہنے والا اب پارلیمان میں آنے سے کتراتا ہے ، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ کاکہنا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں کہنے والا اب پارلیمان میں آنے سے کتراتا ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ وفاقی وزراء کے وقت سے پہلے الیکشن کے بیانات دراصل حکومت جانے کا خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے  جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ نیازی حکومت اب دنوں نہیں چند گھنٹوں کی مہمان ہے، کٹھ پتلی خان جلسوں کا شوق پورا کرلے، پھر یہاں کوئی نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ شہزاد سعید چیمہ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جتنا بھاگ لیں تاخیر ہی آپ کی آخیر ثابت ہوگی، نیازی آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے بجائے صرف ضد اور ہٹ دھرمی پر یقین رکھتا ہے۔ انشاءاللہ ہم پارلیمان، عدلیہ اور عوام کی عدالت سے بھی کامیاب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے