مرتضی سولنگی

انتخابات کیلئے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے، ہم نے اس سے بہت خراب حالات میں بھی الیکشن دیکھے ہیں، انتخابات کے لیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، اس وقت حالات 2008 اور 2013 سے بہتر ہیں۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جس دن سے حلف اٹھایا ہے اس دن سے الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں، انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہوں گی، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں، نگراں حکومت سے قبل بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل آتا رہتا تھا۔ اس وقت نگراں وزیراعظم 11 وزارتوں کے انچارج ہیں، وزارت داخلہ کے انچارج بھی نگراں وزیراعظم ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے