نواز شریف

نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔ 26 اکتوبر تک گرفتاری سے بھی روک دیا۔ دوران سماعت وکیل اعظم نذیر تارڑ نے استدعا کی کہ عدالت ہماری اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پہلے سنے، احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا، وارنٹ بھی ختم ہوگئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا آپ عدالت سے غیر حاضر کیوں رہے؟ کیوں اشتہاری ہوئے؟ نواز شریف نے جسٹیفائی کرنا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے ایک بات آپ کو کلیئر کر دوں کہ آپ قانون کے مطابق جائیں گے۔

دوران سماعت نواز شریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ نوازشریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھا مگر آپ دوسری عدالت چلے گئے۔

دوران سماعت وکیل نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جس کی نیب پراسیکیوٹر نے بھی مخالفت نہیں کی اور واضح مؤقف اپنایا کہ نوازشریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے