عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

(پاک صحافت) نامور بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت ہر گزرتے دن کے ساتھ اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز (جعلی ویڈیوز) منظر عام پر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا، کاجول اور کترینہ کیف کی بھی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ تاہم ان متاثرین میں اب اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوریجنل ویڈیو میں خاتون کے چہرے کو عالیہ بھٹ کے چہرے سے ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے