عمران خان

توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا، عمران خان کو نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر توشہ خانے سے قیمتی تحائف اور اشیاء چرا کر بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام ہے جس میں فرح گوگی نے ان کی مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے