جنرل عاصم منیر

پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کسی بھی مفاد سے مقدم ہے۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کسی بھی مفاد سے مقدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے