پاک ایران

ایکسپو سینٹر کراچی میں ایرانی مصنوعات کی خصوصی نمائش کا اہتمام

کراچی (پاک صحافت) پاک ایران تجارت کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں ایرانی مصنوعات کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں یہ نمائش 16سے 18 جنوری تک جاری رہے گی اور اس میں ایران کا اعلی سطح کا وفد بھی خصوصی طورپر شرکت کرے گا۔ تین روزہ نمائش میں 60 کمپنیوں کے اسٹالز لگائے جا رہے ہیں، ان میں قالین، پیٹرو کیمیکلز، کیمیکلز، پیٹرولیم مصنوعات کی صنعت میں استعمال ہونے والے آلات، مختلف اقسام کے پرزہ جات، پولیمر پراڈکٹس، تعمیراتی سامان، آئرن اور اسٹیل، تانبے سے بنی چیزیں، ٹائلز اور سیرامکس کی کمپنیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کان کنی اور زراعت سے متعلق سامان، سیمنٹ پیکیجنگ، مختلف اقسام کے گیلوانائزڈ اور باربڈ وائرز، ایل ای ڈی لیمپس، گھریلو استعمال میں آنے والی بجلی کی مشینری اور سجاوٹ کا سامان بھی نمائش میں پیش کیا جائے گا، کھانے پینے کی اشیاء بشمول ڈیری پراڈکٹس سے جڑی کئی صنعتوں کی بھی یہاں نمائندگی کی جائے گی۔ ایکسپو سینٹر میں عام طور پر مختلف ممالک کی صنعتی اشیاء کی ایک ساتھ نمائش کی جاتی ہے تاہم ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ صرف ایک ملک اپنی مصنوعات پیش کرے، صرف ایرانی مصنوعات کو یہاں پیش کیا جانا اس بات کا اظہار بھی ہے کہ پاکستان میں مختلف ایرانی اشیاء کی مانگ میں کس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تجارتی وفد کے سربراہ اور تہران چیمبر آف کامرس کے مشیر مراد نعمتی نے بتایا کہ نمائش کا مقصد برادر ملک کے درمیان دوستی کا فروغ اور علاقائی سطح پر تجارت بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے