نواز شریف

نوازشریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا ہے جس کے بعد نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا ہے۔ انہوں نے اپویشن لیڈر سے ملاقات تک نگران وزیراعظم کے نام کو ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے، نواز شریف نے ابتدائی طور پر شہباز شریف کو 3 نام بھجوائے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے آئندہ 36 گھنٹے میں ملاقات کریں گے۔

اتفاق رائے کی صورت میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے پر نام الیکشن کمیشن کو بجھوائے جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل کے باوجود شہباز شریف وزیراعظم برقرار رہیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں نام کے اعلان تک وزیراعظم کا عہدہ ان ہی کے پاس رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے