رانا ثناءاللہ

انسداد منشیات عدالت کا رانا ثناءاللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں، سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، فواد چودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا ثناءاللہ کو بری کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا، انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا، پراسیکیوشن گواہ نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔ عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دیگر شریک تمام ملزمان کو بھی بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے