بلاول بھٹو

تاریخ فیصلہ کریگی کہ جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش میں ہم کامیاب ہوئے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرادی کو چاہئے کہ ایسے فیصلے کریں جس سے میری اور مریم نواز کی کی سیاست آسان ہو، مگر ایسا لگتا ہے اگلے 30 سال بھی ایسا ہی چلے گا جیسا پچھلے 30 سال چلتا رہا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کہا کرتے تھے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، لیکن اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے اپنے بڑوں کی ترجیحات پر پورا اتریں، اپنے بڑوں کی لیگسی کو آگے لیکر چلا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش تھی ایسا کام نہ کریں جس سے غیرجمہوری قوتوں کا فائدہ پہنچے۔ عدم اعتماد کے ذریعے تاریخ رقم کی اور وزیراعظم کو گھر بھیجا، حکومت میں آئے تو ایسی اپوزیشن ملی جس کو نہ آئین، قانون اور جمہوریت کی فکر نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے