شاہد خاقان عباسی

رانا ثناء اللہ عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو کوئی تھریٹ ہے تو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو تھریٹ آئی ہے جس کا حکومت سامنا کرے گی، ماضی میں بھی عمران خان نے تھریٹ کا کہا مگر اس کے ثبوت نہیں ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک نیب موجود ہے تب تک یہ ملک نہیں چل سکتا، نیب کا ادارہ سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوا ہے، سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی، نیب نے ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،نیب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، صدر مملکت سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے