نازیہ حسن

معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 57 ویں سالگرہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 57 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔  خیال رہے کہ لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن  کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔ تیرہ اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

تفصیلات کے مطابق سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔ تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی۔ انہوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا کا میاب آغاز کیا۔

واضح رہے کہ 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ’ڈسکو دیوانے‘ کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی گلوکارہ نا زیہ حسن کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ نازیہ حسن کو ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ کا اعزاز بھی ملا ہے۔ انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے