وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسائل پر توجہ کی ہدایت کر دی

اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کی اہمیت یورپی یونین پر واضح کرنا ہوگی: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں یورپی یونین پرواضح کرناہوگا کہ ہمارےلیےاسلام اور حضرت پیغمبر اسلامؐ  کس قدراہمیت رکھتےہیں۔پاکستان میں اقلیتوں ک برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ بھارت میں موجودہ نسل پرسی کا ذمہ دار مودی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب میں رہ چکاہوں اس لیےمغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیاسےواقف ہوں۔مغرب کومعلوم نہیں کہ مسلمانوں کیلئےان کےآخری نبیﷺکس قدرقابل احترام ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیئے شدید دباؤ ہے، سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اہم انکشاف کردیا

یورپ میں مذہب کواس قدراہمیت حاصل نہیں جیسےہمارےمعاشرےمیں ہے ۔ اسلامی رہنماوَں کومغربی ملکوں کےلوگوں کواسلام کےبارےمیں بتاناچاہیےتھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یورپ میں ہولوکاسٹ پربات کرناقابل سزاجرم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈمیں ایک شخص نےمسجدمیں مسلمانوں کوشہیدکیا،نیوزی لینڈواقعہ پرکسی نےنہیں کہاکہ یہ کرسچن دہشتگردی ہے۔

مغربی اورمشرقی معاشروں میں مذہب سےمتعلق اس فرق کوسمجھنےکی ضرورت ہے۔ فرانس میں حجاب پرپابندی عائدکردی گئی،مساجدپرچھاپےمارےگئے،ایسےاقدامات سےفرانس کےاندررہائش پذیرمسلم برادری کےجذبات متاثرہوتےہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں قائم ہوئی تھی۔ ریاست مدینہ میں اقلیتی برادریوں کویکساں حقوق حاصل تھے۔

مچھ واقعے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مچھ میں ہزارہ برادری کےکان کنوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ بدقسمتی سےپاکستان میں فرقہ ورانہ دہشتگردی رہی ہے۔ یہ دہشتگرد زیادہ ترداعش کےساتھ منسلک ہوچکےہیں۔مچھ واقعہ بھی ایسےہی دہشتگردگروپ کی کارروائی ہے۔

بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتدارمیں آنےکےبعدبھارت سےتعلقات بہترکرنےکی کوشش کی ہے۔ حالیہ برسوں میں سلامتی کونسل میں کشمیرکامسئلہ تین بارزیربحث رہا، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیریوں کوحق خودارادیت دیتی ہیں۔

لیکن مودی حکومت نےمقبوضہ کشمیرکےآبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسرائیل نےفلسطینی علاقوں پرطاقت سےقبضہ کیا، بھارت مقبوضہ وادی پرقابض ہے۔ بھارت میں موجودہ نسل پرستی کےماحول کاذمہ دارمودی ہے۔ نریندرمودی دعویٰ کرتاہےکہ بھارت صرف ہندووَں کاہے ، اس سے بھارت میں کشیدگی پھیلی۔ نریندرمودی نےاپنےدونوں انتخابات پاکستان دشمنی پرلڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے