شرجیل میمن

نفرتیں بونے والا شخص اپنے گھر میں ایئرکنڈیشن میں عید منارہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نفرتیں بونے والا شخص اپنے گھر میں ایئرکنڈیشن میں عید منارہا ہے، اس کے پیروکار جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید پر نفرتیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے حیدرآباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لوگوں پرحملوں میں مصروف افراد قید میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم جنہیں زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا ان کا آغاز ہی نفرت سے تھا، اقتدار سنبھالتے ہی کہنا شروع کر دیا کہ فلانا چور ہے فلانا بے ایمان ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی اور نفرت کا طوفان پیدا کیا گیا جو آج تک قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے بیج اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف بوئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش ہے اس ملک کونقصان پہنچانا۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤگھیراؤ میں ملوث افراد کیلیےکوئی رعایت نہیں ہے، جس رفتار سے پی ٹی آئی میں لوگ آئے تھے اس سے تیزی سےچھوڑ رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے