شرجیل میمن

بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کو جمہوریت کا علم بلند کرنے، آمریت کے خلاف طویل جمھوری و سیاسی جدوجہد اور لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو کی ملک، عوام، آئین و جمہوریت کے لیے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکلات کا صبر سے مقابلہ کرنے اور آمریت سے لڑنا سکھایا۔ مادر جہموریت ایک قدآور شخصیت تھیں، ایسی خاتون تھیں جنہوں نے بہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا، سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے