بلاول بھٹو

عمران خان جمہوری طریقے سے شکست کھانے کے بعد سیاسی شہید بننا چاہتے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوری طریقے سے شکست کھاچکے ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔ سازش کے تحت حکومت سڑکوں پر آنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز اتحادیوں کے بغیر ہی پورے ہیں۔ جب ہم نے تحریک عدم اعتماد داخل کی تو ہمارے نمبرز پورے تھے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو پہلے ہی دن کہا تھا کہ اجلاس بلائیں لیکن وہ بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان بھی عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر لڑنا چاہتے ہیں۔ پہلے سے طے تھا کہ 23 مارچ کو اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے